بیٹسمینوں کی رہنمائی کیلیے میانداد کی آج کولمبو روانگی
چند روز کیلیے جارہا ہوں، واپسی پر ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات دیکھنے ہیں، سابق قائد
پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی رہنمائی کا خصوصی ٹاسک لے کر بدھ کو کراچی سے کولمبو روانہ ہورہے ہیں۔
وہ پلیئرز کی بیٹنگ کو بہتربنانے اور خامیاں دورکرنے کیلیے مختصر سیشنز سپروائز کرینگے۔ میانداد نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں چند روز کے لیے جارہا ہوں کیونکہ وطن واپسی پر ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات بھی دیکھنے ہیں۔
مجوزہ پاکستان پریمیئر لیگ کے بارے میں سوال پر انھوں نے کہا کہ تیاریاں جاری ہیں تاہم ایونٹ کے انعقاد میں وقت لگے گا، انڈین پریمیئر لیگ کے انعقاد سے قبل بھی ڈیڑھ سال تک تیاری ہوتی رہی، انھوں نے کہا کہ ایونٹ کے لیے 2مشیروںکو روڈ میپ تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے بعد پی سی بی اوپن مارکیٹ میں لیگ کے لیے ٹینڈز جاری کرے گا اورلیگ کمشنر کی تقرری کی جائیگی۔
انھوں نے کہا کہ ہم جلد بازی میں کوئی کام نہیں کرنا چاہتے، پورے ہوم ورک کے ساتھ لیگ منعقد کرینگے۔ دریں اثنا توقع ہے کہ کولمبو میں قیام کے دوران میانداد سری لنکن پریمیئر لیگ کے آفیشلز سے بھی ملاقات کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔