کراچی میں نامعلوم افراد ’’آج ٹی وی‘‘ کے دفتر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار
دستی بم نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی جانب سے آج ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر قائم چوکی پر پھینکا گیا۔
دہشت گردوں نے آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے ''آج ٹی وی'' کے دفتر کے باہر دستی بم پھینکا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی جانب سے آج ٹی وی چینل کے دفتر کے مرکزی دروازے کے باہر قائم چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جس سے دفتر کی دیواروں اور دروازے کو جزوی نقصان پہنچا، ذرائع کے مطابق حملے میں بال بیئرنگز کا بھی استعمال کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب گرومندر کے قریب ہی واقع ''وقت ٹی وی'' چینل کے باہر سے بھی دستی بم برآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے صحافیوں اور صحافتی اداوں پر یہ کوئی پہلا حملہ نہیں ہے، اس سے قبل ایکسپریس نیوز کے دفتر پر 6 مہینوں کے دوران 3 حملے کئے جاچکے ہیں جب کہ جنوری میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی گاڑی پر کئے گئے حملے میں 3 کارکن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔