اپوزیشن کی عدم اعتماد سمیت کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی فرخ حبیب
کرپشن کے اس ٹولے کو ایک ساتھ جیل جانا ہے، فرخ حبیب
RAWALPINDI:
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرپشن کے اس ٹولے کو ایک ساتھ جیل جانا ہے، اپوزیشن کی عدم اعتماد سمیت کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ایک دوسرے کو طعنے دینے والے کرپشن کے ٹولے کی آج ملاقات تھی، نہ ان کے استعفے آئیں گے اور نہ ہی عدم اعتماد آئے گی، ہر طرح کی بلیک میلنگ کے باوجود ان کو این آرو نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات پاکستان کے عوام کیلئے آسانی پیدا کرنا نہیں ، ان کا سارا پیسہ بیرونِ ملک میں ہے اور انہیں احتساب کا خوف ہے، کرپشن کے اس ٹولے نے اکھٹے جیل جانا ہے۔
مزید پڑھیں: ن لیگ اور پی پی قیادت کی اہم ملاقات، زرداری کا شہباز سے تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ عوام غریب کے حق پرڈاکا ڈالنے والے کو اب مزید برداشت نہیں کرسکتے، کھانوں پر اکٹھا ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، اپوزیشن عدم اعتماد سمیت کسی بھی ساز میں کامیاب نہیں ہوگی اور نہ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہے۔