اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی اے ایس ایف

مسافر صدام خان بحرین جارہا تھا، اے ایس ایف۔ فوٹو:ایکسپریس

ISLAMABAD:
بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو 260 گرام آئیس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر دوران چیکنگ ایک مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔




اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر صدام خان بحرین جارہا تھا، اور اس نے مہارت سے بیگ میں آئس ہیروئن چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف ٹیم نے کارروائی کرکے مسافر کے بیگ سے 1 کلو 260 گرام آئیس ہیروئن برآمد کر لی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story