سلیم جعفر کولمبو پہنچ گئے چیف سلیکٹر ورلڈکپ سپر8 مرحلے کے میچز دیکھیں گے
اقبال قاسم نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سلیم جعفر ٹیم کے ہمراہ ہیں جبکہ.....
چیف سلیکٹر اقبال قاسم ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکا جائینگے۔
سلیکٹر سلیم جعفر قومی ٹیم کے ہمراہ کولمبو پہنچ گئے ہیں۔ اقبال قاسم نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سلیم جعفر ٹیم کے ہمراہ ہیں جبکہ میں سپر 8 مرحلے میں کولمبو جائوںگا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے بیرون ملک دورے میں قومی سلیکٹر کا کردار مشاورت تک محدود اور ٹورسلیکشن کمیٹی کسی کھلاڑی یا پلیئنگ الیون کے انتخاب میں فائنل اتھارٹی ہوتی ہے۔ چیف سلیکٹر نے امید ظاہر کی کہ ٹیم ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی اور تمام کھلاڑی قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
حالیہ آسٹریلوی ٹوئنٹی 20 سیریز کے بارے میں سوال پر اقبال قاسم نے کہا کہ آخری میچ ہارنے کا افسوس ہے، ابتدائی دونوں مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایسا ہی کھیل ورلڈکپ میں درکار ہوگا۔ اسد شفیق کو سیریز میں نظر انداز کرنے کے بارے میں سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ وہ یوٹیلیٹی پلیئر ہے لہذا موقع ملنا چاہیے تھا۔