مری جانے والی تیز رفتار کار پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمزہ ممتاز، فہد عباسی اور فرحان عباسی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام

کار میں سوار 6 افراد بہارہ کہو سے مری جارہے تھے، پولیس حکام۔ فوٹو:ایکسپریس

PARIS:
بارہ کہو سے مری جانے والی تیز رفتار کار پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارہ کہو سے مری جانے والی تیز رفتار کار پٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی، اور حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کردیئے گئے۔


پولیس ذرائع کے مطابق کار میں سوار 6 افراد بہارہ کہو سے مری جارہے تھے، کہ بھیر پل کے قریب پیٹرول پمپ کے باہر لگے ہوئے بورڈ سے ٹکرا گئی، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمزہ ممتاز، فہد عباسی اور فرحان عباسی کے ناموں سے ہوئی ، حادثے میں سہراب، سبحان اور ساجد زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں، زخمی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

حادثے کے شکار افراد کا تعلق نیو مری کے علاقے گہل سے بتایا جارہا ہے۔
Load Next Story