بلاول بھٹو لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کرسکتے فواد چوہدری

جب سے مقصود چپڑاسی کے پیسے نکلے ان کے درمیان محبتیں بڑھ گئیں ہیں، وفاقی وزیر

اپوزیشن نے کل کے دن کویوم یکجہتی چوراں ڈکلیئر کیا، فواد چوہدری (فوٹو : فائل)

LONDON:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو غلط فہمی ہوگئی ہے کیونکہ وہ لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے حالات مزید بدترہوتےجائیں گے کیونکہ عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب سے مقصود چپڑاسی کے پیسے نکلے ان کے درمیان محبتیں بڑھ گئیں ہیں، بلاول لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کر سکتے انہیں کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔


فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نے کل کے دن کویوم یکجہتی چوراں ڈکلیئر کیا، کل ہم پانچ کی ڈرامہ سیریل چلی۔ دورۂ چین کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ونٹراولمپکس کے افتتاح میں ہماری ٹیم کا جیسا استقبال ہوا ایسا کبھی نہیں دیکھا۔

'افغانستان کے امن کے لیے اہم فیصلے ہوئے'

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کےدورے میں ہمیں توقع سے بھی زیادہ گرمجوشی ملی ہے، چینی عوام کے دلوں میں پاکستانیوں کیلئے عزت اور دوستی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے امن کیلئے پاکستان کے کردار کا چین معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اورپاکستان کا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پرمؤقف بڑا واضح ہے جبکہ افغانستان کے امن کے لیے چین کی مکمل یکسوئی ہے، دورے کے دوران افغانستان کے امن کے لیے اہم فیصلے ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ مارچ کے آخر تک بیجنگ کےدورے کی دعوت ملی ہے۔
Load Next Story