ملکہ ترنم نورجہاں نے لتا منگیشکر کے متعلق کیا پیش گوئی کی تھی
نورجہاں نے آواز سُن کر پہلے لتا منگیشکر کو مشورہ دیا پھر پیش گوئی کی تھی
LONDON:
بھارت کی آنجہانی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر جن کے دنیا میں لاکھوں مداح ہیں وہ خود پاکستانی گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو اپنا استاد یا گرو مانتی تھی۔
لتامنگیشکر کے دارِ فانی سے کوچ کر جانے کے بعد اب اُن کی پرانی یادوں اور باتوں کے سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور بالخصوص بھارت کی شوبز انڈسٹری کا ہر شخص اُن کے ساتھ گزری یادیں سامنے لارہا ہے۔
لتا منگیشکر نے محض 13 برس کی عمر میں بطور گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اُن کی منفرد اور مدھر آواز سے میوزک ڈائریکٹر اور سامعین اس قدر متاثر ہوئے کہ لتا نے اُس دور کے نامور گلوکاروں محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش کے ساتھ بھی گانے گائے جبکہ نئے گلوکاروں میں انہوں نے سونو نگم، ادیت نارائن اور روپ کمار کے ساتھ بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔
لتا منگیشکر کا میڈم نورجہاں سے سامنا
انڈین ایکسپریس پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر جب نوجوان تھی تو انہیں اپنی پسندیدہ گلوکارہ ، استاد یا گرو ملکہ ترنم نورجہاں کے سامنے گانے کا موقع ملا۔ یہ اُس دور کی بات ہے جب پاکستان اور بھارت میں نور جہاں بڑی گلوکارہ تھیں۔
مزید پڑھیں: لتا منگیشکر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ انٹرنیٹ پر وائرل
فلم میکر اور رائٹر نسرین منی کبیر نے اپنی کتاب میں لتا منگیشکر کی نورجہاں سے ملاقات کے بارے میں لکھا۔
وہ لکھتی ہے کہ لتا منگیشکر نے بتایا 'ایک دن اُن کی بڑی ماں (میڈم نورجہاں) سے ماسٹر وینائیک کے اسٹوڈیو میں ملاقات ہوئی اور انہوں نے ہی مجھے ملوایا کہ یہ نورجہاں ہیں جن کے ساتھ آپ گانا گائیں گی'۔
لتا کے مطابق انہوں نے نور جہاں کے سامنے راگ گانا شروع کیا تو ملکہ ترنم نے کہا کہ 'تم فلموں کے لیے گایا کرو، جس کے بعد میں نے فلم واپس کا پہلا گیت 'جیون ہے بے کار بنا تمھارے)ارے گایا'۔
کتاب میں مصنفہ نے لکھا کہ لتا نے اُن کو بتایا تھا کہ 'جب میں نے نورجہاں کے سامنے گانا شروع کیا تو مجھے اپنے والد کے الفاظ یاد آگئے کہ جب تم اپنے گرو کے سامنے گانا گاؤ تو خود کو بھی گرو سمجھو، میں نے اپنے ذہن میں اُسی بات کو رکھتے ہوئے گنگنانا شروع کیا تو نورجہاں نے میری آواز کو پسند کیا اور تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک دن بہت بڑی گلوکارہ بنے گی'۔
یہ بھی پڑھیں: سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں
آج صبح لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران فلم انڈسٹری اور بھارتی میوزک انڈسٹری کو مختلف زبانوں میں 30 ہزار سے زائد گانے دیے، وہ 1974ء سے 1991ء تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔