پاکستان کے معروف تن ساز یحییٰ بٹ انتقال کرگئے
یحیٰ بٹ نے تین بار ایشین گولڈ میڈل، پانچ بار مسٹر پاکستان کا اعزاز اپنے نام کیا
کراچی:
کینسر کے عارضے میں مبتلا پاکستان کے معروف تن ساز (باڈی بلڈر) یحییٰ بٹ انتقال کرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 3 بار ایشین گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے معروف تن ساز یحییٰ بٹ آنت کے کینسر میں مبتلا اور گزشتہ کئی روز سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔
آج وہ دوران علاج انتقال کر گئے جس کی تصدیق اُن کے اہل خانہ نے بھی کی تاہم ابھی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اہل خانہ نے کوئی اعلان نہیں کیا۔
یحیٰی بٹ نے 5 بار مسٹر پاکستان اولمپیاء کا اعزاز اپنے نام کیا اور 4 بار مسٹر یونیورس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔