اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد کراچی کنگز کو ایونٹ میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چودہواں میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ کے حق میں رہا، جس پر کپتان شاداب خان نے پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز
اسلام آباد کی جانب سے ایلکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ نے اننگز کا آغاز کر کے 66 رنز کی شراکت داری قائم کی، اسی دوران اسٹرلنگ 21 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پھر محمد نبی نے ایلکس ہیلز کو 39 کے انفرادی اور 75 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا۔
Game ➡️ Resumed
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جو 34 کے انفرادی اور 130 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں آصف علی 146، کولن منرو 152 اور اعظم خان 177 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، پال اسٹرلنگ 39 ، شاداب خان 34، کولن منرو 33 اور ایلکس ہیلز 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ آصف علی نے 10 اور اعظم خان نے 16 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے کرس جورڈن 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے جبکہ عثمان شنواری، محمد نبی، عماد وسیم اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز اننگز
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 178 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو اچھا آغاز نہ مل سکا کیونکہ شرجیل خان 6 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پھر 21 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے، آئن کوکبین 35 اور صاحبزادہ فرحان 42 پر آؤٹ ہوئے۔
"Abhi rukne wala kaam nai hai,
beta baato ka tou kisi ke pass time nai hai"
لیوس گریگوری آؤٹ ہونے والے 5ویں کھلاڑی تھے جو 65 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، عماد وسیم 66، کرس جورڈن 83، محمد طحہٰ 83 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں عمید آصف 110 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔
کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 135 رنز بنا سکی، محمد نبی 47 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے چار، حسن علی، وقاص مقصود اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز نے آج کے میچ میں عثمان شنواری اور کرس جورڈن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
کراچی کنگز اسکواڈ : بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، آئن کوکبین، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عثمان شنواری، کرس جورڈن، محمد طحہٰ اور عمید آصف
اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ : ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، آصف علی، اعظم خان، مبشر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود
پی ایس ایل 7 میں اب تک کی کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میں سے 3 میچز میں فتح حاصل کرچکی ہے جبکہ کراچی کنگز مسلسل 5 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔