اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

کراچی کنگز کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا

شاداب خان نے چار اوورز میں 15 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، کنگز کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے (فوٹو ٹویٹر)

LONDON:
پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد کراچی کنگز کو ایونٹ میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چودہواں میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ کے حق میں رہا، جس پر کپتان شاداب خان نے پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

اسلام آباد کی جانب سے ایلکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ نے اننگز کا آغاز کر کے 66 رنز کی شراکت داری قائم کی، اسی دوران اسٹرلنگ 21 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پھر محمد نبی نے ایلکس ہیلز کو 39 کے انفرادی اور 75 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا۔
Load Next Story