عرب اتحاد نے یمن میں میزائل لانچرتباہ کردیا

عرب اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے

حوثی باغیوں کے شہریوں پرحملوں کے بعد فوجی آپریشن ضروری تھا،عرب اتحاد:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
عرب اتحاد نے یمن میں کارروائی کرتے ہوئے بیلیسٹک میزائل لانچر تباہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ یمن کے شمالی ضلع ال جاف میں کارروائی کے دوران بیلسٹک میزائل لانچرتباہ کردیا گیا۔


اس سے قبل عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کیخلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوجی آپریشن شروع کرنے کااعلان کیا تھا۔ عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کے شہریوں پرحملوں کے بعد فوجی آپریشن ضروری ہوگیا تھا۔

حوثی باغی مسلسل سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بیلسٹک میزائل حملے کررہے ہیں اورڈرون استعمال کررہے ہیں۔

جنوری میں حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پربیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا۔
Load Next Story