متحدہ مرکز 90 سے گرفتار دو ملزمان اصفر امام اور شکیل بنارسی بری

پراسیکیوشن ایک بار پھر ایم کیو ایم لندن کے دو کارندوں پر قتل کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی

(فوٹو، فائل)

کراچی:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار ملزمان اورنگی ٹاؤن سیکٹر انچارچ اصفر امام اور شکیل بنارسی کو قتل کے مقدمہ سے بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز 90 سے گرفتار ملزمان کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ پراسیکیوشن ایک بار پھر ایم کیو ایم لندن کے دو کارندوں پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی اور عدالت نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر انچارچ اصفر امام اور شکیل بنارسی کو بری کردیا۔


عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف شواہد پیش نہیں کرسکا۔ ملزمان کسی اور مقدمات میں نامزد نہیں تو رہا کردیا جائے۔ ملزمان کے وکیل عابد زمان نے موقف اپنایا تھا کہ میرے موکلین کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے جون 2012ء میں میٹھادر میں محمد انیس کو قتل کیا۔ ملزمان نے ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کی ہدایت پر یہ فرقہ ورانہ قتل کیا۔
Load Next Story