دوسرا ٹی 20 نیوزی لینڈ نے بھارت کو ایک رن سے چت کردیا
آخری اوور میں 13رنز نہ بن پائے،سیریز1-0 سے کیویز کے نام، میک کولم کے91 رنز
دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو ایک رن سے چت کردیا۔
سیریز بھی 1-0 سے کیویز کے نام ہوگئی، میزبان سائیڈ آخری اوور میں فتح کیلیے درکار 13 رنز نہ بناسکی، 168 رنز ہدف کے جواب میں 4 وکٹ پر 166 رنز اسکور کیے، ویرت کوہلی نے 70 اور کینسر سے نجات پاکر پہلا میچ کھیلنے والے یوراج سنگھ نے 34 رنز اسکور کیے، اس سے پہلے کیویز نے برینڈن میک کولم کے 91 رنز کی بدولت 5 وکٹ پر 167 رنز بنائے۔
عرفان پٹھان نے تین وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دوسرا مقابلہ فیصلہ کن رہا، بھارت کو فتح کیلیے 168 کا ٹارگٹ ملا، ویرت کوہلی نے 70 رنز بناکر ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا۔
مگر یوراج سنگھ اور دھونی7 وکٹیں باقی ہونے کے باوجود مقابلے کو آخری اوور میں لے گئے جہاں پر فتح کیلیے مزید 13 رنز بنانے تھے، چوتھی گیند پر یوراج 34 رنز پر آئوٹ ہوگئے، آخری گیند پر روہت شرما فتح کیلیے چوکا نہیں جڑپائے۔
کائیل ملز اور جیمز فرینکلن نے دو،دو وکٹیں لیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 91 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، کیویز کو ابتدائی دو اوورز میں ہی اوپنرز کی جدائی کا صدمہ جھیلنا پڑا، روب نکول کو صفر پر ظہیر خان اور مارٹن گپٹل کو ایک رن پر عرفان پٹھان نے چلتا کیا۔
اس موقع پر میک کولم نے کین ولیمسن کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 90 رنز جوڑے، ولیمسن 28 رنز پر عرفان پٹھان کی گیند پر ایشون کا کیچ بن گئے، 139 کے مجموعے پر عرفان نے برینڈن میک کولم کو بھی بولڈ کیا، کپتان روز ٹیلر(25) اور جیکب اورم (18) نے آخری دواوورز میں21 رنز بناکر مجموعے کو 5 وکٹ پر 167 رنز تک پہنچایا، عرفان پٹھان نے تین وکٹیں لیں۔