ٹیم کی شکست پر برہم شائق نے حریف فٹبالرکو مکا جڑ دیا

برہم شائق اچانک فیلڈ میں گھسا اور فتح کا جشن منانے والے پلیئر کو مکا جڑ دیا

برہم شائق اچانک فیلڈ میں گھسا اور فتح کا جشن منانے والے پلیئر کو مکا جڑ دیا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

LONDON:
ایف اے کپ میچ میں لیسٹر سٹی کی شکست پر برہم شائق نے حریف ناٹنگھم فوریسٹ کے ایک پلیئر کو مکا جڑدیا۔


ناٹنگھم فوریسٹ کے ایک پلیئر کو شائق نے لیسٹر سٹی کی شکست پر مکا جڑ دیا، یہ واقعہ چوتھے راؤنڈ میچ کے بعد پیش آیا جس میں لیسٹر سٹی کو 4-1 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، تب ایک برہم شائق اچانک فیلڈ میں گھسا اور فتح کا جشن منانے والے پلیئر کو مکا جڑ دیا،اس کو سیکیورٹی اہلکار پکڑ کر وہاں سے لے گئے۔

لیسٹر سٹی نے اپنے اعلامیے میں شائق کی اس حرکت کی پْرزور مذمت کردی ہے۔
Load Next Story