گورنر پنجاب کی دعوت پر پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی کراچی کے ارکان کا دورہ پنجاب
زیبا بیگم اور سیدنور سمیت دیگر فلمی شخصیات کی جانب سے بھی تقاریب کا اہتمام
MUZAFFARGARH:
پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی فلمی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو گزشتہ 25 سال سے سرگرم عمل ہے۔
اس ایسوسی کی جانب سے کراچی میں ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور بہتری کے لیے اکثر و بیشتر تقاریب کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔ 2014ء پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی کی سلور جوبلی کا سال ہے۔ اس سال کے حوالے سے ایسوسی ایشن نے بہت سے پروگرام ترتیب دیئے ہیں جس کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ ماہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ترقی اور بحالی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر سیمینار کے انعقاد کے پروگراموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
گزشتہ سال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کراچی کے دورے پر آئے تو ایسوسی ایشن کے سرپرست مرزا اختیار بیگ کی رہائشگاہ پر ایسوسی ایشن کے وفد نے ان سے ملاقات کی جس میں ایسوسی ایشن کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی گئی جسے گورنر پنجاب نے بے حد سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے ایسوسی ایشن کے وفد کو لاہور آنے کی دعوت دی۔ گورنر پنجاب کی دعوت پر ایک وفد ایسوسی ایشن کے صدر اطہر جاوید صوفی کی قیادت میں لاہور روانہ ہوا۔ اس وفد میں سیکرٹری عبدالوسیع قریشی، نائب صدر پرویز مظہر، جوائنٹ سیکریٹری لیاقت مغل، مدیر نگار اسلم الیاس رشیدی، ذیشان صدیقی اور فوٹو گرافر اشرف میمن شامل تھے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے لاہور آنے والے وفد کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
ایئرپورٹ سے لاہور جم خانہ تک وفد کے لیے بہترین سہولیات و انتظامات کیے گئے تھے۔ 7 فروری کو گورنر پنجاب سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات طے تھی، گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات بہت خوشگوار رہی، گورنر پنجاب نے ایسوسی ایشن کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا،اس موقع ایسوسی کے صدر نے گورنر کو تحریری طور پر اپنی جانب سے تجاویز سے آگاہ کیا۔
گورنر نے موقع پر ہی فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی بحالی کے لیے جو بھی کام ہوگا، حکومت پنجاب اس میں بھر پور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا ماضی میں پاکستانی فلموں نے اپنی شاندار کارکردگی پر کامیابی اور شہرت حاصل کی اسی قسم کی فلموں کی آج بھی ضرورت ہے،ہمارے فنکاردنیا کے کسی بھی بڑے فنکار سے کم نہیں ہیں، ان فنکاروں سے نئے آنے والوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا ،فلمی صحافیوں نے فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اسی کردار کو نبھانے کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے انعقاد میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا، اس موقع مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے ثقافتی سرگرمیوں میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب ایک محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے دیار غیر میں بیٹھ کر اپنے ملک کی بات کی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر پنجاب کو خصوصی شیلڈ اور سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی جبکہ مرزا اختیار بیگ کو بھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔گورنر پنجاب نے اپنی جانب سے وفد کے ارکان کو اپنی جانب سے سووینئر پیش کیا اور ان کی مزیدار کھانوں سے وفد کی تواضع کی۔
گورنر ہاؤس سے واپسی کے بعد وفد کے ارکان کی سنیما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناء اﷲ سے ملاقات ہوئی ،جہاں انہوں نے ضیافت کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر فلم پروڈیوسر ڈائریکٹر شہزاد رفیق، ہدایتکار سید نور اور دیگر افراد موجود تھے۔ قیصر ثناء اﷲنے اس موقع پر ایسوسی ایشن کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال میں صحافیوں کا اہم کردار ہے ہمیں آپ کی تجاویز اور مشوروں کی ضرورت ہے تاکہ ہم فلم انڈسٹری کے حالات بہتر بنانے کے لئے کام کرسکیں۔ انہوں نے کہا سنیماؤں کو آباد رکھنا اس وقت سب سے اہم ضرورت ہے، فلمیں بنیں گی تو سنیماؤں کا کاروبار چلتا رہے گا، اس بات کو تسلیم کرلینا چاہیئے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے بعد بہت سے سنیما ٹوٹنے سے بچ گئے اور بہت سے جدید سنیما قائم ہوگئے جس سے فلم انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوا ہے، ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ فلم انڈسٹری کی بقاء کے لیے کام کرنا چاہیئے۔
لاہور میں قیام کے دوران ملک کی معروف فلمی شخصیت اور موجودہ چیئر پرسن فلم سینسر بورڈ پنجاب زیبا بیگم نے ایسوسی ایشن کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر ایک پرتکلف عصرانہ دیا،جس میں کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی، زیبا بیگم نے کراچی سے آئے ہوئے صحافیوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میری خواہش اور کوشش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا سنہری دور واپس آجائے، پاکستان میں معیاری فلمیں بنیں گی تو یہ ممکن ہوسکے گا، انھوں نے فلم انڈسٹری کی احیاء کے لیے ہمیں ماضی کے اپنے معروف فلمی شخصیات جیسا رویہ اپنا نا ہوگا، معیاری اور بامقصد فلمیں پروڈیوس کرنا ہوں گی، ماضی جیسی فلمیں تخلیق کی جائیں گی تو فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آئیں گی۔ انھوں نے کہا میں اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کررہی ہوں،میں کبھی بھی متنازع نہیں رہی میری خواہش ہے کہ اس ذمہ داری میں بھی میری غیر جانبداری برقرا رہے۔
فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر ڈائریکٹر سید نور نے بھی وفد کو شباب سٹوڈیو مدعو کیا انہوں نے پیراگون پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی کے نام سے ادارہ قائم کیا ،جو اس وقت بہت فعال کردار ادا کررہی ہے وہ لاہور میں طلباء اور طالبات کو جو کالجز اور یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے آنے والوں کو اداکاری، ڈائریکشن، فوٹو گرافی، اور دیگر شعبوں میں تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ انھوں نے وفد کے ارکان کو اپنی اکیڈمی کے ان تمام شعبوں کا معائنہ کرایا۔ بلاشبہ سید نور کی کوششیں قابل ستائش ہیں، ان حالات میں جب فلم انڈسٹری شدید مشکلات سے گزر رہی ہے سید نور اسے ایک نئے جوش وجذبہ کے ساتھ پروان چڑھانے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے دورے کے موقع پر کہا اس اکیڈمی میں وہ تمام جدید سہولیات موجود ہیں جو آج کے دور کی ضرورت ہے۔
کلچرل جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے کراچی سے آئے ہوئے فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ارکان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عصرانہ دیا اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر طاہر بخاری سکریٹری ٹھاکر لاوی، خالد ابراہیم، جاوید یوسف، وقار اشرف، نصیر احمد، ظہیر شیخ شجر الدین نے شرکت کی اس موقع پر طاہر بخاری، ٹھاکر لاہوری اور دیگر نے کہا کہ ہمیں مل جل کو کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیئے کہ ہم سب ایک پلیٹ فارم پر رہ کر اپنی جدوجہد جاری رکھ سکیں۔
اطہر جاوید صوفی نے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر اگر کام کریں گے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے کراچی اور لاہور کے صحافیوں کے درمیان رشتے مضبوط اور رابطے بڑھنے چاہئیں،اس موقع پردونوں وفود کے ارکان نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا، پاکستان اور بھارت کے اشتراک سے فلم سازی کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے معروف فلم ساز سہیل خان نے بھی پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار عشائیہ دیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کراچی کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ فلم انڈسٹری کا ساتھ دیا ہے، انھوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی وجہ سے سنیما انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا ور آج پاکستان میں بہت تیزی سے سنیما آباد ہورہے ہیںاب بھارتی فلمیں پاکستان میں کروڑوں روپے کا بزنس کررہی ہیں ہمیں بھی پاکستانی فلموں کو اسی معیار کے مطابق بناکر اسے ترقی کی طرف گامزن کرنے کی ضرورت ہے ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ہم بہت اچھی اور معیاری فلمیں بنا سکتے ہیں۔
فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز ہدایت تقسیم کار چوہدری کامران نے بھی ایسوسی ایشن کے اعزاز میںظہرانہ دیا جس میں معروف فلم ساز فیاض خان، ہدایت کار پرویز کلیم، شہزاد رفیق،قیصر ثناء اﷲ، ہدایت کار یونس ملک اور دیگر شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر کامران چوہدری نے کہا پاکستانی فلموں کی بحالی ایک اچھی کوشش ہے ہمیں پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہماری فلمیں ایک بار پھر عوام کی توجہ کا مرکز بن جائیں اچھی اور معیاری فلمیں ہی فلم انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتیں ہیں۔
لاہور پریس کلب میں ہدایت کارہ سنگیتا اور رانا نور الحسن نے بھی ایسوسی کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا، جس میں فلمی صنعت کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی سنگیتا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلد نئی فلموں کا آغاز کریں گی پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا یہ دورہ گورنر پنجاب کی کاوشوں سے بے حد کامیاب رہا ایسوسی کے تمام ارکان نے گورنرپنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔