بھارتی فلموں’’ہنسی تو پھنسیغنڈے اورہائی وے‘‘ کواین او سی جاری

نئی بھارتی فلموں کی نمائش نہ ہونے سے سینماانڈسٹری بحران کاشکارہوگئی تھی،سینما مالکان

نئی بھارتی فلموں کی نمائش نہ ہونے سے سینماانڈسٹری بحران کاشکارہوگئی تھی،سینما مالکان فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے امپورٹر پالیسی کے تحت آنیوالی تین بھارتی فلموں ''ہنسی تو پھسی'' ، '' غنڈے'' اور ''ہائی وے'' کو این او سی جاری کردیا ہے۔


جس پر امپورٹر اور سینما آنرز کے چہرے کھل اٹھے ہیں ۔ اس حوالے سے سینما آنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوریز لاشاری ،صفدر خان، اکبر رحمان ، نادر مہناس ، خالد بخاری ، مسعود بٹ، ناصر اسماعیل ، شیخ ضیاء، فراز چوہدری اور جنرل سیکریٹری قیصر ثناء اللہ خان نے وزیراعظم ، وفاقی وزیر پرویز رشید، وفاقی سیکریٹری کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ نئی بھارتی فلموں کی نمائش نہ ہونے سے سینما انڈسٹری ایک بار پھر بحران کا شکار ہوگئی تھی جب کہ عوام بھی سستی تفریح نہ ملنے سے مایوس دکھائی دے رہے تھے ۔
Load Next Story