شائقین ہارپرمایوس ہونے کے بجائے ورلڈ کپ میں کامیابی کیلیے دعا کریں آفریدی
شاہد آفریدی انگلی کی چوٹ کے باعث آسٹریلیا سے ٹوئنٹی 20 سیریز نہیں کھیل پائے تھے
آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستانی شائقین سے درخواست کی کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹوئنٹی 20 میں شکست پر مایوس ہونے کے بجائے ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کیلیے دعا کریں۔
انھوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ نہ کرنا ہمارے لیے بھی مایوس کن ہے مگر اب ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس بہتر کارکردگی پیش کرنے کی صلاحیت موجود ہے، شائقین کو لازمی طور پر کھلاڑیوں پر یقین برقرار رکھنا اور کامیابی کیلیے دعائیں کرنی چاہئیں۔
شاہد آفریدی انگلی کی چوٹ کے باعث آسٹریلیا سے ٹوئنٹی 20 سیریز نہیں کھیل پائے تھے، انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ عمدگی سے ٹیم کی قیادت کررہے اور ٹیم بھی ان کی کپتانی میں اچھا کھیل رہی ہے، ہمیں سپورٹ اور دعائوں کی ضرورت ہیں۔
لوگوں کو آخری میچ کے نتیجے پر مایوس نہیں ہونا چاہیے، اپنی فارم کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ پر محنت کررہا اورکوچ ڈیوواٹمور بھی میری مدد کررہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ ورلڈ کپ میں میری بیٹنگ بھی بولنگ کی طرح کافی اہم ہوگی۔