سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کیے جانیکا انکشاف

ایف بی آر کے ماتحت ادارے سی آراو نے بغیر کسی وجہ کے 200 فاؤنڈریز کی درخواستیں مسترد کیں

ایف بی آر کے ماتحت ادارے سی آراو نے بغیر کسی وجہ کے 200 فاؤنڈریز کی درخواستیں مسترد کیں فوٹو: فائل

ایف بی آر کے ماتحت ادارے سنٹرل رجسٹریشن آفس(سی آراو)کی طرف سے غیر قانونی طور پر بغیر کسی وجہ سے فاؤنڈری یونٹس کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کیے جانیکا انکشاف ہوا ہے۔


یہ انکشاف ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی طرف سے ایف بی آر کو لکھے جانے والے لیٹر میں کیا گیا ہے۔ لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے متعدد فاؤنڈرز یونٹس اور انجیئرنگ یونٹس کیخلاف درج ہونیوالی ایف آئی آرز کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف فیصل آباد میں 200 سے زیادہ فاؤنڈری یونٹس کام کررہے ہیں اور ان میں سے صرف 24 یونٹ نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کروارکھی ہے ۔

جبکہ سولہ یونٹس ایسے ہیں جن کی طرف سے رجسٹریشن کی درخواست دی گئی مگر ان میں سے چار یونٹس کی درخواستیں سنٹرل رجسٹریشن آفس نے مسترد کردیں، جواز یہ پیش کیا گیا کہ ان یونٹس کے یوٹیلٹی بلوں کی مالیت سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلیے مقرر کردہ تھریش ہولڈ سے کم ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپنی رجسٹریشن آفس فاؤنڈری یونٹس کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی درخواستیں بغیر کسی معقول وجہ کے مسترد کررہا ہے۔
Load Next Story