پولیس اور رینجرز متحرک3 دن میں4 مبینہ مقابلے9 ملزمان مارے گئے
13فروری کوحملے میں13پولیس کمانڈوزشہید،57زخمی ہوئے،14فروری کوقیوم آباد پررینجرزکمانڈرکے قافلے پرخودکش حملہ کیاگیا
شہر میں پولیس اور رینجرز پرکیے جانے والے دہشت گرد حملوں کے بعد پولیس اور رینجرزمتحرک ہو گئی،گزشتہ 3 دن میں4 مبینہ مقابلوں میں9 ملزمان مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل3 روز تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران 13فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں قومی شاہراہ پر واقع رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے پولیس کمانڈوز کولے کر نکلنے والی پولیس بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں13پولیس کمانڈوز شہید جبکہ57 زخمی ہو گئے تھے ،14فروری کو قیوم آباد پر رینجرز کے ونگ کمانڈر کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر اور قافلے میں موجود دیگر رینجرز اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے،15فروری کو مومن آباد تھانے کے باہر یکے بعد دیگر2 بم دھماکے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہو گئے، شہر میں 3 روز تک مسلسل قانون نافذ کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد پولیس اور رینجرز متحرک ہو گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مارکارروائیاں تیزکر دیں،اس دوران مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کے ساتھ4 مبینہ مقابلوں میں9 ملزمان مارے گئے،ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا، ہفتے کوکورنگی صنعتی ایریا تھا نے کی حدود میں پی این ٹی کالونی سی این جی اسٹیشن کے قریب ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اسی دوران علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
جس پر ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں2 ملزمان ہلاک ہو گئے تھے، مارے جانے والے ملزمان کا ایک ساتھی فرارہو گیا تھا، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا تھا،ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد راشد ولد محمد امین اور محمد اقبال ولد محمد اسلم کے نام سے کر لی گئی تھی ہفتے کی شب ہی سپر ہائی وے پر واقعے افغان بستی کے قریب جھاڑیوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے گشت پر مامور رینجرز موبائل پر فائرنگ کردی تھی جس پر رینجرز اہلکاروںکی جوابی فائرنگ میں 2مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے،رینجرز اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک دستی بم، 2کلاشنکوف اورپسٹل برآمد کر لی تھی، رینجرز اہلکاروں نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،مارے جانے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی، اتوارکو اتحاد ٹاؤن کی محمد خان کالونی میں رینجرز اہلکاروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے علاقے کا محاصر کیا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا،فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے،رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دہشت گردوں کے قبضے سے2 کلاشنکوف ، ایک پسٹل اور2دستی بم برآمد کر لیے تھے ۔