باحجاب طالبات پر پابندی بھارتی معاشرہ تیزی سے زوال پذیر ہے فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ غیرمستحکم قیادت کے ہاتھوں بھارتی معاشرہ تیزی سے زوال پذیر ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خوفناک ہے، حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہریوں کو حجاب کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ بھارت میں باحجاب خواتین کے لیے تعلیمی اداروں کے دروازے بند ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی طوفان کھڑا ہوگیا ہے، برقع اور حجاب کرنے والی خواتین کے حق میں ٹوئٹر پر ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں۔

امن کا نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے بھی بھارت میں تعلیمی اداروں کی نامناسب رویے کی مذمت کی اور اس عمل کو خوفناک قرار دیا۔