گیس کے زائد بلوں پر شہری مشتعل دفتر میں ہنگامہ آرائیملازمین بھاگ کھڑے ہوئے
خواتین وعملے میں تلخ کلامی، بل انچارج کو زدوکوب کرنیکی کوشش، مظاہرین نے مرکزی دروازہ بند کر دیا، انتظامیہ کیخلاف نعرے
سوئی گیس کے زائد بلوں پر شہری مشتعل، سدرن گیس کمپنی کوٹری دفتر میں ہنگامہ آرائی واحتجاج، عملے اور خواتین میں تلخ کلامی۔
ملازمین دفتر چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کوٹری آفس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے زائد بل بھیجنے پر شدید احتجاج کیا ، اس دوران عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر کئی ملازمین دفتر سے بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ بل انچارج کو خواتین نے زدو کوب کرنے کی کوشش کی مگر مقامی افراد نے بیچ بچاؤکرا دیا۔
صارفین کی ہنگامہ آرائی ایک گھنٹے تک جاری رہی مگر سوئی گیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی جس پر شہریوں نے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور مرکزی دروازہ بند کر دیا۔ انھوں نے سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوٹری سائٹ، سٹی ریلوے کالونی سمیت دیگر علاقوں میں سئی گیس کے زائد بل بھیجے جا رہے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ ان کی شکایت سننے کے بجائے بدتمیزی سے پیش آ رہی ہے ، ہمیں دھکے دے کر دفتر سے نکال دیا گیا ۔ بعد ازاں انچارج ایس ایس جی سی مقصود عباسی نے بلوں کی درستی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔