حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرناٹک میں تعلیمی ادارے3روز کے لئے بند

تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ امن وامان برقراررکھنے کے لئے کیا گیا، وزیراعلی کرناٹک

طالبات کوحجاب کے ساتھ کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ملے گی،حکام:فوٹو:فائل

MADRID:
حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کودبانے کے لئے کرناٹک میں تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند کردئیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیراعلی نے بیان میں کہا کہ اسکول اورکالجز بند کرنے کا فیصلہ امن وامان بحال رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔


کرناٹک کے کالجز میں باحجاب طالبات کے کلاسز لینے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کیخلاف گزشتہ ایک مہینے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ حجاب پرپابندی کیخلاف 5 طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں باحجاب طالبہ نے انتہا پسند ہندو طلبا کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کردیا

ہندوانتہاپسندحکام کا کہنا ہے کہ طالبات کواس وقت تک کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ملے گی جب تک وہ حجاب اتارکرکالج نہیں آئیں گی۔
Load Next Story