طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

طوبیٰ انور کے مطابق دونوں کی علیحدگی 14 ماہ قبل ہوگئی تھی

طوبی انور اور عامر لیاقت 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے (فوٹو انٹرنیٹ)

کراچی:
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔

طوبیٰ انور جو عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ تھیں انہوں نے آج اپنے تعلقات کے حوالے سے ایک ٹویٹ کر کے سب کو حیران کردیا کیونکہ اس میں انہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی۔

انہوں نے لکھا کہ 'میرے قریبی رشتے دار اور دوست اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی'۔

Load Next Story