سری لنکن شہری قتل کیس کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ
محکمہ پراسیکیوشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے مقدمہ کا ٹرائل اب لاہور میں ہوگا۔
پنجاب حکومت نے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ پراسیکیوشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ کے جج کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ کا ٹرائل کرینگے۔
سری لنکن شہری کے قتل کیس کی پیروی تین رکنی خصوصی پراسکیوشن ٹیم کرے گی جس کی سربراہی عبدالرؤف وٹو کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلادیا
نوٹیفیکیشن کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کیس کی سماعت کی پیش رفت رپورٹ روزانہ پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ سانحہ سیالکوٹ کیس میں تفتیش آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جس کے بعد ٹرائل اب لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں شروع کیا جائے گا۔