شہید اہلکار قومی ہیرو ہیں درندوں کی اصل نیت آشکار ہو گئی زرداری

مذاکرات کیلیے اب کوئی بہانہ نہیں بچا: بلاول بھٹو زرداری، روضہ رسولؐ کے متولی کی ملاقات

مذاکرات کیلیے اب کوئی بہانہ نہیں بچا: بلاول بھٹو زرداری، فوٹو: فائل

سابق صدر آصف علی زرداری نے 23مغوی ایف سی اہلکاروں کے قتل کو نہایت بہیمانہ، بزدلانہ اور غیر انسا نی فعل قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔


ایک بیان میں سا بق صدر نے کہاکہ دہشتگردوں کے ایک گروپ کی جا نب سے اس مذموم فعل کی ذ مے داری بھی قبول کر لی گئی ہے جس سے ان درندوں کی اصل نیت آشکار ہو گئی ہے۔ وہ وقت ضرور آئیگا جب یہ تمام مجرم انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے اور انھیں راہ فرار نہیں ملے گئی ۔ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مذاکرات کرنے جا رہے ہیں لیکن دہشت گرد مذاکرات کی آڑ میں ہمارے اہلکاروں کو قتل کر رہے ہیں۔

انھوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا۔علاوہ ازیں روضہ رسولؐ کے متولی شیخ احمد علی الحبشی کی بلاول ہاؤس آمد پر بلاول نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔ بلاول نے ان سے پاکستان کی سلامتی واستحکام کیلئے دعا کی درخواست کی جس پر انھوں نے پاکستان کیلیے خصوصی دعا کی اور بلاول بھٹو زرداری کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، واضح رہے کہ شیخ احمدعلی الحبشی پی پی پی کے رہنما ورکن سندھ اسمبلی سید اویس مظفر کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
Load Next Story