تصادم ہوتومذاکرات میں ڈیڈلاک آتا ہےمولانا عبدالعزیز
23ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت پردکھ ہے،ہم خوارج نہیں،کل تک میں گفتگو
PESHAWAR:
لال مسجدکے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہاہے کہ دونوںفریق حالت جنگ میں ہیں۔
ریاست غلطیاں کرتی ہے تولوگ کھڑے ہوجاتے ہیں، جب تصادم ہوتو مذاکرات میں ڈیڈلاک آتارہتا ہے۔ انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم خوارج نہیں ہیں۔ حکومت شریعت کے نفاذکی ضمانت دے توایک ہفتے میںامن ہوجائے گا۔ میں ایف سی کے 23اہلکاروں کی ہلاکت پردکھی ہوں۔ انھوں نے کہاکہ کیا پاکستان اسلامی ریاست ہے؟ کیاقرآن وسنت کامکمل نفاذہے؟ کیااس کے حکمرانوں اور افسروں میں درکارتمام اسلامی صفات ہیں؟ کیاعدالتوں میں فوری انصاف میسرہے؟ کیابے حیائی اورفحاشی کاراستہ روکاجا رہاہے؟ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان عمرریاض عباسی نے کہاکہ پاکستان کاآئین اسلامی ہے۔ اسے غیراسلامی نہ قراردیا جائے۔
اس نے عقیدہ نبوت کوتحفظ جبکہ قادیانیوں کو غیرمسلم قراردیا۔ آرٹیکل62،63 صادق وامین کی شرط لگاتاہے۔ یہ آئین کہتاہے کہ سودکا خاتمہ کیاجائے۔ شریعت میں کہاں لکھاہے کہ قیدیوں کی گردنیں کاٹ کر فٹبال کھیلاجائے۔ ایف سی کے 23اہلکار شہیدہوئے اورجنتی ہیں۔ جنرل(ر) امجدشعیب نے کہاکہ200گرفتار طالبان کی حوالگی کے مطالبے پرعملدرآمد ممکن نہیں۔ ریاست سے اختلاف پرکوئی شہری بندوق نہیں اٹھاسکتا۔ مولانا عبدالعزیزکے سواتمام دینی جماعتیں آئین پاکستان کواسلامی قراردے کرپارلیمینٹ میں بیٹھی ہیں۔ قرآن وسنت کے نفاذپر کسی مسلمان کواعتراض نہیں۔ آئین کی کافی اسلامی شقوں کا نفاذہو چکاہے۔ بینکنگ اورچند دیگرمعاملات میں ابھی تک نہیں ہو سکاتاہم اس کے لیے ریاست کوتباہی کے دہانے پرنہ پہنچایاجائے۔ حکومت نے کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل پرصبر سے کام لیاتاہم مہمند ایجنسی والوں کے خلاف فوجی آپریشن کیاجائے۔