محمد حسنین نے بولنگ ایکشن جلد درست کرنے کا عزم ظاہر کردیا

محمد حسنین نے کہاکہ مجھے اپنے بولنگ ایکشن کے غیرقانونی ہونے کی کوئی توقع نہیں تھی

محمد حسنین نے کہاکہ مجھے اپنے بولنگ ایکشن کے غیرقانونی ہونے کی کوئی توقع نہیں تھی فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
محمد حسنین نے بولنگ ایکشن جلد درست کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

محمد حسنین کے ایکشن پر آسٹریلیا میں بگ بیش میچز کے دوران شکوک ظاہر کیے گئے تھے، بعد میں لیب میں بھی مختلف ڈلیوریز کے دوران بازو کا خم 15 ڈگری سے متجاوز پایا گیا، جس کی وجہ سے پی سی بی نے انھیں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بولنگ سے روک دیا۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریلیز کی گئی ویڈیو میں محمد حسنین نے کہاکہ مجھے اپنے بولنگ ایکشن کے غیرقانونی ہونے کی کوئی توقع نہیں تھی، میں نے ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا، میں پاکستان آیا تو ایکشن کی جانچ ہوئی اور لیگ میں بولنگ سے روک دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ وقت میرے لیے بہت ہی مشکل ہے، میں اپنی ٹیم چھوڑ کر جارہا ہوں مگر جلد ہی خامیاں دور کرکے واپس لوٹوں گا، آپ جلد ہی ایک مختلف حسنین کو دیکھیں گے۔
Load Next Story