رینجرز چوکی پر حملے کے 4 ملزمان کی سزا کالعدم رہا کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2 ملزمان کو 29 ,29 سال اور بقیہ دو کو 15, 15 سال قید کی سزا سنائی تھی
سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی کراسنگ پر رینجرز چوکی پر حملے کے مقدمے میں سزاؤں کے خلاف ملزمان کی اپیل پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دی گئی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے کورنگی کراسنگ پر رینجرز چوکی پر حملے کے مقدمے میں سزاوں کے خلاف ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔ عدالت نے مقدمے میں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان میں سلمان عرف ایس پی، عبید اللہ عرف پگلہ، سلمان عرف امایہ اور کامران شامل ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپریل 2019ء میں ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔ عدالت نے 2 ملزمان سلمان عرف ایس پی اور عبید اللہ عرف پگلہ کو مجموعی طور پر 29 ,29 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ملزم سلمان عرف امایہ اور کامران کو مجموعی طور پر 15, 15 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
ملزمان کے خلاف رینجرز کی مدعیت میں 2016ء میں زمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پراسکیوشن کے مطابق ملزمان نے مارچ 2016ء میں کورنگی کراسنگ پر واقع رینجرز چوکی پر کریکر بم حملہ کیا تھا۔ کریکر بم حملے میں رینجرز کے 3 اہل کار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا تھا۔