خواجہ سرا سے اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

خواجہ سرا کی درخواست پر حاکم اور خالد کو گرفتار کیا گیا

جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس پی صدر (فوٹو ایکسپریس نیوز)

ISLAMBAD:
پنجاب پولیس نے رائے ونڈ میں خواجہ سرا سے اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائے ونڈ پولیس نے خواجہ سرا خرم کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حاکم اور خالد نامی ملزمان کو گرفتار کیا۔


ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load Next Story