عمرے کے دوران ملنے والا سکون نا قابل بیان ہے امریکی فوجی افسر
عمرے کی سعادت حاصل کرنا میری زندگی کا مقصد تھا، کرنل خالد شہباز
ISLAMABAD:
امریکی فوج کے کرنل خالد شہباز نے عمرہ ادا کیا جس کے دوران سعودی حکام نے انھیں خصوصی پروٹوکول بھی دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی فوج میں کرنل کے عہدے پر فائض خالد شہباز عمرے کی غرض سے سعودی عرب پہنچے تھے۔ عمرے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے سفرِ عمرہ کو زندگی تبدیل کردینے والے یادگار لمحات قرار دیئے۔
عرب نیوز سے گفتگو میں کرنل خالد کا کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ آنا میری زندگی کا مقصد رہا ہے اور آج جس روحانی اور قلبی کیفیات سے گزرا ہوں وہ ناقابل بیان ہیں۔ یہ صرف محسوس کی جا سکتی ہیں۔ میں خود کو خوش نصیب تصور کر رہا ہوں۔
کرنل خالد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب سعودی فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کی بحالی کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔