لاہور میں کراچی کنگز کے کھلاڑی کو کورونا کی تشخیص

کراچی کے بعد اب لاہور میں پہلا کورونا کیس رپورٹ ہوا ہے

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کھلاڑی کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے (فوٹو فائل)

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کھلاڑی عمران جونیئر کا لاہور میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی پی ایس ایل کے کھلاڑیوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے عمران جونئیر کوویڈ پازٹیو رپورٹ آنے پر اس وقت آئسولیشن میں ہیں اور اسی وجہ سے ٹیم میں ان کی جگہ امیر حمزہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔


کراچی کنگز کی ٹیم ابھی تک لیگ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی، لاہور میں اتوار کو کراچی کنگز پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پی ایس ایل 7 کے امپائر کو سزا

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ پی سی بی نے بائیو سیکیور ببل توڑنے اور کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر امپائر کو سخت سزا بھی سنائی تھی۔
Load Next Story