مودی سرکار کی پالیسیوں سے پریشان تاجر کی اہلیہ سمیت لائیو فیس بک پر خودکشی

تاجروں نے مودی سرکار کے جی ایس ٹی کے نفاذ کو کاروبار کی موت قرار دیا ہے

اہلیہ نے دوران علاج دم توڑ دیا جبکہ تاجر کی حالت تشویشناک ہے، فوٹو: ویڈیو گریب

ISLAMABAD/RAWALPINDI:
بھارت میں مودی سرکار کی ناقص کارکردگی اور عوام دشمن پالیسیوں نے ایک اور تاجر کو خودکشی پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میں ایک جوڑے نے لائیو فیس بک آکر زہر پی لیا۔ زہر پینے والے جوتوں کے تاجر کی شناخت راجیو تومار کے نام سے ہوئی ہے جب کی ان کی اہلیہ کا نام پونم تھا۔

لائیو فیس بک سیشن میں راجیو نے وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پالیسیوں کی وجہ سے درمیانے درجے کے تاجر سڑک پر آگئے ہیں اور ان کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔


اسی دوران تاجر راجیو نے ایک پڑیا میں سے زہر پی لیا۔ اسی وقت ان کی اہلیہ آجاتی ہیں اور گلے میں انگلیاں ڈال کر زہر اگلوانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر خود بھی زہر پی لیا۔

فیس بک صارفین نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں اہلیہ پونم نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ شوہر راجیو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بھارت میں مودی سرکار نے ظالمانہ جی ایس ٹی کا نفاذ کیا ہے جسے کاروباری حضرات نے اپنی موت قرار دیکر مسترد کردیا اور احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے۔
Load Next Story