عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ نے ’تہمت‘ سے متعلق آیات شیئر کردی

عامر لیاقت حسین کی سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے بھی انسٹاگرام پرکہا کہ جودل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں

بشریٰ اقبال اور سیدہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے بعد پہلی مرتبہ اپنے پیغامات میں اخلاق اور کردار سے متعلق بات کی ہے—فائل فوٹو

عامر لیاقت حسین کی جانب سے تیسری شادی کا اقرار کیے جانے کے بعد ان کی سابقہ دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نے ٹوئٹ میں ایک آیت مبارکہ شیئر کی جس میں تہمت لگانے والوں کے لیے بڑے عذاب کا ذکر ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ 'جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے'۔




اس سے قبل سیدہ طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی ہے اور اس بارے میں میرے قریبی رشتہ دار جانتے ہیں کہ انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

بعدازاں عامر لیاقت حسین کی سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'جودل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں'۔

https://www.instagram.com/p/CZzkyaEOoZ7/

علاوہ ازیں ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی بیٹی دعا عامر نے بھی انسٹاگرام اسٹوری لگاتے ہوئے کہا تھا کہ 'میرے خاندانی معاملات سے متعلق مجھے کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کریں اور اگر ایسا نہ کرسکیں تو ان فلو کردیں'۔
Load Next Story