پشاور میں وکیل کے قتل کا معمہ حل قاتل بہن اور بھائی نکلے
14 لاکھ روپے کے تنازع پر قتل کیا، ایک خاتون کی مدد سے بھائی کو بلایا اور نشہ آور دوا دیکر گاڑی کو آگ لگادی
پشاور میں قتل ہونے والے وکیل کا کیس حل ہوگیا، قاتل بہن اور بھائی نکلے جہنوں ںے 14 لاکھ روپے کے تنازع پر بھائی کو قتل کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل پشاور کے علاقے اسکیم چوک پر ایک گاڑی سے جلی ہوئی لاش ملی تھی جو ہائی کورٹ کے وکیل طائف خان کی تھی۔ پولیس نے اس کیس کو حل کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں مقتول کے بہن اور بھائی نکلے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کے مطابق 14 لاکھ روپے کے تنازع پر بہن اوربھائی نے قتل کا منصوبہ بنایا، طائف خان کو ایک خاتون کی مدد سے بلایا گیا اور نشہ آور چائے پلا کر گاڑی کو آگ لگا دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی کو آگ جرم چھپانے کے لیے لگائی گئی، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے قتل میں ملوث مقتول کے بھائی، بہن اور مدد فراہم کرنے پر ایک اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار خواتین میں مسماۃ (غ) زوجہ جمیل اور مسماۃ (س) دختر جمیل شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔