اعجازبٹ نے کرکٹ پر اجارہ داری قائم کرنے والے بگ تھری کو ”سور“ کے بچے قراردیدیا

اگر بگ تھری کو ہمارا ووٹ چاہیے تو ہماری بات بھی سننی پڑے گی، نجم سیٹھی

ہم نے کرکٹ کی بہتری اور ملکی وقار کو اولین ترجیح دینی ہے، نجم سیٹھی فوٹو؛ایکسپریس نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین اعجاز بٹ نے کرکٹ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے والے بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو "سور" کے بچے قرار دے دیا۔

لاہور میں چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اعجاز بٹ کا بگ تھری سے متعلق کہنا تھا کہ اس معاملے پر جلد بازی نہیں کرنی چاہئے میں نجم سیٹھی خیالات سے اتفاق کرتا ہوں، تاہم جب بگ تھری کے معاملے پر ان کی ذاتی رائے پوچھی گئی تو انہوں نے بگ تھری کے تینوں اراکین بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو "سور" کے بچے قرار دے دیا۔


کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے متعلق ایک سوال پر اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں دیکھا جائے تو بہت کم ممالک میں کرکٹ بورڈز کے سربراہ کرکٹر ہیں، زیادہ تر کا تعلق کرکٹ سے نہیں ہے، کرکٹ بورڈ کا سربراہ جو بھی ہو بس اس میں بورڈ کے معاملات اچھے طریقے سے چلانے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔

اس سے قبل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بگ تھری سے متعلق پی سی بی کے سابق اورسینیر عہدیداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اعجاز بٹ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اگر بگ تھری کو ہمارا ووٹ چاہئے تو ہماری بات بھی سننی پڑے گی، کسی بھی سطح پر پاکستانی مفاد اولین ترجیح ہے، ہم نے کرکٹ کی بہتری اور ملکی وقار کو اولین ترجیح دینی ہے۔
Load Next Story