مغوی ایف سی اہلکاروں کو مہمند ایجنسی میں نہیں افغانستان میں قتل کیا گیا سیکریٹری دفاع

پاک فوج ہر وقت اور ہر جگہ تیار رہتی ہے شمالی وزیرستان میں بھی فوج کی بڑی تعداد موجود ہے، آصف یاسین

پاک فوج کو کہیں بھی کارروائی کے لئے تیاری کی ضرورت نہیں یہ ہر وقت تیار رہتی ہے، آصف یاسین ،فوٹو: فائل

سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو کہیں بھی کارروائی کے لئے تیاری کی ضرورت نہیں یہ ہر وقت تیار رہتی ہے۔


پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف یاسین نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کو شدت پسندوں سے کلیئر کردیا تھا، طالبان کے بڑے ٹھکانے سرحد پر افغانستان میں ہیں اور 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کے قتل کا واقعہ بھی مہمند ایجنسی میں نہیں بلکہ افغانستان میں ہوا ہے۔

سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، پاک فوج ہر وقت ہر جگہ تیار رہتی ہے جو ضرورت کے وقت کارروائی کرتی ہے اور شمالی وزیرستان میں بھی فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں جہاں بھی کارروائی کرنا پڑی کریں گے۔
Load Next Story