خیبرپختون خوا سے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام افغان باشندہ گرفتار

کارروائی میں 2 کلاشنکوف، 42 پستول، 3 ایم فور رائفل اور 6 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، پولیس حکام

کارروائی میں 2 کلاشنکوف، 42 پستول، 3 ایم فور رائفل اور 6 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، پولیس حکام ۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
آغا میر جانی شاہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام کرکے افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے آغا میر جانی شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جب کہ اس آپریشن میں ملزم کو گرفتار بھی کرلیا، جو افغان باشندہ نکلا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم گاڑی کے ذریعے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور پولیس کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع دے دی گئی تھی، کارروائی میں گاڑی سے 2 عدد کلاشنکوف، 42 عدد پستول، 3 عدد ایم فور رائفل اور 6 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں، جب کہ ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story