افغانستان سے 8 کروڑ روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ٹرک سے 160 کلو گرام غیر ملکی چرس، 15 کلو افیون اور ساڑھے 6کلو کوکین برآمد ہوئی ہے، حکام

حکام نے ٹرک ڈرائیور کر حراست میں لے لیا—فائل فوٹو

LOS ANGELES:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے محکمہ کسٹمز نے افغانستان کے راستے پاکستان کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

کسٹمز حکام نے ساڑھے 4 من سے زائد غیر ملکی چرس، افیون اور کوکین حراست میں لے لی، منشیات افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان لائی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں: طورخم بارڈر پر منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ روکنے کیلیے جدید منصوبے پر کام کا آغاز


 

حکام کے مطابق اسمگلرز سے پکڑی جانے والی منشیات 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیں جبکہ طورخم کسٹمز اسٹیشن کے راستے افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے ٹرک ڈرائیور کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرک سے 160 کلو گرام غیر ملکی چرس، 15 کلو افیون اور ساڑھے 6کلو کوکین برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Load Next Story