شہبازشریف کو پرویز الہیٰ سے چائے سے زیادہ کچھ نہیں ملے گا فواد چوہدری
جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے نکلنے کے لئے شور مچاتے ہیں، وزیراطلاعات
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو پرویز الہی چائے پلائیں گے، انہیں ق لیگ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں ملے گا۔
منڈی بہاءالدین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے نکلنے کے لئے شور مچاتے ہیں، پی ڈی ایم میں شامل سب لوگ پٹے ہوئے ہیں، فضل الرحمان نے ان پارٹیوں کو ہیک کرکے چھوٹا کردیا ہے، نوازشریف کی پارٹی 4 ڈویژن تک محدود ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی 15 بندے نہیں نکال سکتی، اب وہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے مدرسے کے بچوں کے ساتھ سیاست کرنا چاہتی ہے، ہمارے کینٹینر خالی ہیں اگر پی ڈی ایم کو کینٹینر چاہیے تو کرائے پر دے دیں گے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ابھی تک اپوزیشن عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، ان تلوں میں تیل نہیں، چودھری برادران اچھے مہمان نواز ہیں، شہباز شریف کی اچھی خاطر کریں گے، ان کو پرویز الہی چائے پلائیں گے، لیکن انہیں ق لیگ سےچائے سے زیادہ کچھ نہیں ملے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا پڑتا ہے،جن کی کمر میں درد ہووہ عدم اعتماد نہیں لاسکتے، شہباز شریف کمر درد کا بہانہ کرکے عدالت نہیں گئے، لیکن شام کو آصف زرداری کی دعوت کردی، مقصود چپراسی کا کیس جلدی شروع ہوگا، کچھ کام عدالتوں کے دیکھنے کے بھی ہیں، خواہش ہے کہ کیس براہ راست دکھایا جائے، کرپشن کیسز کی رفتار پر عوام کی طرح وزیر اعظم بھی غیر مطمئن ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انڈسٹری، زراعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوچکی ہے، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بھی کم ہوجائے گی، مہنگی بجلی ن لیگ کی حکومت کے مہنگے معاہدوں کا نتیجہ ہے، چین کے کامیاب دورے کے بعد اب 23 سال بعد پاکستانی وزیر اعظم ماسکو جارہے ہیں، وزیر اعظم 18 فروری کو منڈی بہاءالدین میں جلسے سے خطاب کریں گے۔