کراچی پولیس چیف کی زیرصدارت اجلاس جرائم پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار

کراچی پولیس چیف کی شہر میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کیلئے پولیس پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت

کراچی پولیس چیف کی شہر میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کیلئے پولیس پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی:
ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کراچی پولیس آفس میں پہلا اجلاس طلب کیا اورجرائم پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ڈی آئی ٹریفک کو ہدایت دی کہ ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے سیکشن آفیسرز کو چالان کرنے کا اختیار ہوگا، ماتحت عملہ چالان کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

اجلاس میں کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی اور پولیس پیٹرولنگ بڑھانے اور گرفتار ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفتیش میں بہتری کے علاوہ مفرورواشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور انویسٹی گیشن ایس پیز کو مشترکہ طورپرسنجیدہ اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیئے۔


اجلاس میں مددگار15 کی مجموعی کارکردگی پر ڈی آئی جی مقصود میمن نے بریفنگ دی جبکہ تھانوں کی سطح پر تضویض شدہ بجٹ کے استعمال اور اس کے مثبت نتائج پر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں پولیس چیف نے شہر میں موٹرسائیکل کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اورسدباب کیلئے ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو موثر اقدامات کرنے ہی ہدایت جاری کیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جرائم کی سرپرستی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے اور ملوث اہلکاروں کیخلاف قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جب کہ کرائم سین یونٹ بہترین انداز میں کام کر رہا ہے اسکی صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جائیگا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت زونل ڈی آئی جیز، ضلع ایس ایس پیز، ایس ایس پی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے شرکت کی۔
Load Next Story