کیا عامر اور سلمان نعرۂ تکبیر بلند کرنیوالی طالبہ کو 3 کروڑ روپے دیں گے
عامر اور سلمان خان کی مسکان خان کو تین کروڑ روپے انعام دینے کی اصل حقیقت سامنے آگئی
انٹرنیٹ پر خبریں زیر گردش ہیں کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور سلمان خان نے بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کے خلاف 'اللہ اکبر' کا نعرہ لگانے والی 'بہادر' لڑکی مسکان خان کو کروڑوں روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ خبریں گیارہ فروری زیر گردش تھیں کہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور دبنگ خان نے مسکان خان کو تین کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر پوسٹیں کر کے دونوں اداکاروں کے اقدام کی تعریف بھی کی جبکہ ان پوسٹوں پر یقین کرنے والے بھارتی صارفین نے سلمان اور عامر خان کے خلاف نیا محاذ کھول لیا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکار نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ کو شیرنی قرار دیدیا
اس حوالے سے بھارت میں تحقیقاتی صحافت کرنے والے صحافیوں نےجب بالی ووڈ کے دونوں اداکاروں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ دونوں نے مسکان خان کی مالی معاونت کا کوئی فیصلہ کیا اور نہ ہی اُن کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ دونوں اداکاروں نے کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق اب تک کوئی بیان یا سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی، جس سے تین کروڑ روپے دینے والی بات خود بہ خود جھوٹ ثابت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام عائد کردیا
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد بار صارفین نے بغیر کسی تصدیق کے بے بنیاد اور من گھڑت خبروں پر یقین کرتے ہوئے انہیں انٹرنیٹ پر شیئر کیا ہے، چند روز قبل ہی شاہ رخ خان کے لتا منگیشکر کے جنازے پر تھوک پھینکنے کا واقعہ اس کی تازہ مثال ہے۔