کیمرا چوری کرکے اڑنے والے طوطے نے دلچسپ ویڈیو بنالی

نیوزی لینڈ کا یہ مخصوص طوطا اپنی متجسس فطرت کیلئے جانا جاتا ہے

کیمرا لے جاتے ہوئے طوطے کا ایک منظر [فائل-فوٹو]

نیشنل پارک میں موجود ایک گھر کی دیوار پر رکھے (آن) گوپرو کیمرے کو مقامی طوطا اپنی چونچ میں دبا کر لے اُڑا اور اس دوران اس نے نادانستہ طور پر خوبصورت مناظر کی عکس بندی کرلی۔

یہ واقعہ نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں تفریح منانے آئی فیملی کے ساتھ پیش آیا جب وہ ایک سرسبز مقام پر گیسٹ ہاؤس میں ٹھہری ہوئی تھی۔ فیملی کے ایک ممبر نے اپنا گوپرو کیمرا بالکنی کی دیوار پر رکھ دیا۔ تھوڑی دیر بعد مقامی طوطا (kea parrot) جو صرف نیوزی لینڈ میں ہی پایا جاتا ہے، کہیں سے اُڑ کر آیا اور کیمرے کے پاس کھڑا ہوگیا۔

تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد طوطے نے اچانک کیمرے کو اپنی چونچ میں دبایا اور یہ جا وہ جا۔ ویڈیو میں پیچھے فیملی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے وہ کیمرے کو چھڑانے کیلئے آئی لیکن نےسود۔


تاہم کچھ دور جاکر طوطا زمین پر آیا اور کیمرے کو رکھ کر جانچ پڑتال کیلئے اُسے چونچیں مارنے لگا اور جب دلچسپی ختم ہوگئی تو کیمرے کو چھوڑ کر واپس اُڑ گیا۔ فیملی نے کیمرے کا مقام آن لائن ویڈیو کے ذریعے پتہ لگایا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا یہ مخصوص طوطا اپنی متجسس فطرت کیلئے جانا جاتا ہے۔

[ytembed videoid="swzz571TMrA"]
Load Next Story