سعودی عرب دل والا ایموجی بھیجنے پر 46 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 سال قید ہوگی

دوسری بار جرم کے مرتکب پر جرمانہ ایک لاکھ ریال سے بڑھ کر 3 لاکھ ریال ہوسکتا ہے

دوسری بار جرم کے مرتکب ہونے پر سزا 3 لاکھ ریال تک ہوسکتی ہے، فوٹو: فائل

سعودی عرب میں سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ پر بلا رضا و رغبت دل والا ایموجی بھیجنے والے کو ایک لاکھ ریال یعنی 46 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ اور 2 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق سعودی اخبار کو انٹرویو میں اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نے بتایا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی دل والا ایموجی بھیجنا سعودی قوانین کے تحت آن لائن ہراسانی کے ذمرے میں آتا ہے جس کی سزا ایک لاکھ ریال (46 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) اور 2 سال قید ہوسکتی ہے۔


اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نے واٹس ایپ صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص دوسری بار بھی اس جرم کا مرتکب پایا گیا تو جرمانہ بڑھ کر 3 لاکھ ریال اور قید کی سزا 5 سال تک ہوسکتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ واٹس ایپ پر کسی کی مرضی کے بغیر ان کی تصاویر بھی شیئر کرنا قابل گرفت جرم ہے۔ سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے ان قوانین کو متعارف کرایا گیا ہے۔

 
Load Next Story