ملک بھرمیں ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز قائم کیے جائینگے پرویز الٰہی
روزگار کی فراہمی کیلیے ایپزا کو توسیع دے کر صنعتی شہروں کا قیام عمل میں لائیں گے
ایکسپورٹ پراسیسنگ زون سے 60کروڑ ڈالرکی مصنوعات برآمدکی جا چکی ہیں۔
چاروں صوبوں میں نئے ایکسپورٹ زون قائم کیے جائیں گے۔ یہ بات نائب وزیر اعظم اور سینئر وزیر برائے صنعت چوہدری پرویز الٰہی نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی بورڈکے 101ویںاجلاس سے خطاب میں کہی۔
انھوں نے کہاکہ ایک سال قبل جب ہمیں ادارے کا چارج ملا تواس کی زمین پر قبضہ مافیا نے قدم جما رکھے تھے، سو ایکڑ زمین واگزارکرالی گئی جس پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز قائم کیے جائینگے، کراچی سمیت ملک بھر میں ای پی زیڈ اے کے دفاتر قائم کیے جائیںگے تاکہ مزید صنعتی شہر قائم کیے جائیںاور روزگارکے مواقع پیدا ہوں، اس سلسلے میں جلد صدر مملکت اور وزیراعظم کو ادارے کودرپیش مشکلات سے آگاہ کرونگا۔
چیئرمین ایپزا طارق حسن نے بتایاکہ ادارے کی اب صرف 100ایکڑ اراضی پر قبضہ باقی ہے جسے جلد واگزار کرالیا جائیگا۔ اجلاس میں سعادت چیمہ کوجی ایم نارتھ اورزاہد اقبال چوہدری کو وائس چیئرمین نارتھ بنانے کے علاوہ نارتھ اور سائوتھ زون میں خالی آسامیاں پر کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، میرپور، فیصل آباد، سرگودھا، خانیوال، گجرات اور سائوتھ ریجن میں مزید زون کھولنے کیلیے چیمبرز سے بات چیت چل رہی ہے۔ ضیغم رضوی نے کہا کہ ہم نے 35کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی، مزید 84کروڑ ڈالرانویسٹ کرینگے۔
طارق حسن نے بتایاکہ پہلی بار ٹاپ 10 ایکسپورٹرز کو میرٹ پرایوارڈ دینے کاسلسلہ شروع کیا ، ایوارڈ پانے والوں میں پرائیویٹ کمپنیوں کے مالکان عمیر احمد، حکمت اللہ، علی احمد، نوید شیخ، اے کیو ملک، محمد اقبال ایوب اور فراسق احمد شامل ہیں۔