اسلام آباد موٹر وے پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام 2 ملزم گرفتار
کار میں مہارت سے چھپائی گئی 12 کلوگرام ہیروئن برآمد
اے این ایف انٹیلی جنس نے اسلام آباد موٹر وے کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 12 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
حکام کے مطابق اسلام آبادموٹروے ٹول پلازہ کے قریب دورانِ مشکوک کار کو روک کر چیک کیا تو کار میں مہارت سے چھپائی گئی 12 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
گاڑی میں سوارجمرود کے رہائشی وحید خان اور خیبر کے رہائشی حبیب الرحمان نامی 2 ملزمان کوگرفتار کر کے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔