اولمپئن بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد نے منگنی کرلی

ماحور ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے کا اعزاز پانے والی قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپیئن ہیں

ماحور ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے کا اعزاز پانے والی قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپیئن ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

DERA GHAZI KHAN:
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اولمپک میں شرکت کرنے والی بیڈمنٹن خاتون کھلاڑی ماحور شہزاد کی منگنی ہوگئی۔


اولمپئین 25 سالہ ماحور شہزاد کی رسم منگنی پیر کی شب انجام پائی، ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے کا اعزاز پانے والی قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپیئن ماحور شہزاد کا تعلق کھیلوں کے گھرانے سے ہے۔

ماحور کی چھوٹی بہن رابعہ شہزاد انٹرنیشنل ویمن پاور لفٹر ہیں اور متعدد بین الاقوامی ٹائٹل جیت چکی ہیں، ان کے والد محمد شہزاد باسکٹ بال کے انٹرنیشنل کھلاڑی رہنے کے ساتھ روئنگ کے انٹرنیشنل ماسٹر چیمپئین بھی ہیں۔
Load Next Story