کوئٹہ میں میٹروپولیٹن ملازمین کی ہڑتال جاری شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

ملازمین کا 4 ماہ سے بند تنخواہیں فراہم کرنے کا مطالبہ

ملازمین کا 4 ماہ سے بند تنخواہیں فراہم کرنے کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

میٹرو پولیٹن کارپویشن کے ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال جاری ہے جس سے شہر بھر کے کچرے دان کچرے سے بھر گئے ہیں۔


میٹرو پولیٹن کارپویشن کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر کئی روز سے احتجاج پر ہیں جس کے باعث کوئٹہ شہر بھر کے کچرے دان کچرے سے بھر گئے ہیں، ملازمین نے 4 ماہ سے بند تنخواہیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے 10 فروری کو ملازمین نے 4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن کے آفس کے باہر بھی کھڑی کردیں تھیں۔ ملازمین نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
Load Next Story