کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کی درخواستیں مسترد

کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہی ہوگا، الیکشن کمیشن

کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہی ہوگا، الیکشن کمیشن

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواستیں مسترد کردیں۔

الیکشن کمیشن میں کے پی بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کے لیے 10 درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواستیں مسترد کردیں۔


یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کی درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہی ہوگا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کروانے کی درخواستیں دائر کرنے والے تمام افراد کو الیکشن کمیشن بھجوا دیا تھا۔
Load Next Story