عاطف اسلم کا لتا منگیشکر کو جذباتی انداز سے خراج عقیدت

لتا منگیشکر ہمارے درمیان نہیں مگر میں نے اُن کے گانوں کے ساتھ زندگی گزاری ہے، عاطف اسلم

عاطف اسلم نے دبئی میں جاری کنسرٹ کے دوران لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کیا (فوٹو فائل)

RAWALPINDI:
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارت کی آنجہانی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

دو روز قبل دبئی میں منعقدہ کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم نے لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لتا منگیشکر ہمارے درمیان نہیں مگر میں نے اُن کے گانوں کے ساتھ زندگی گزاری، میں کبھی لتا سے ملا نہیں مگر میں نے اُن کے میوزک کو جیا ہے۔

اسی کے ساتھ عاطف اسلم نے لتا منگیشکر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے 'ایک پیار کا نغمہ ہے' گانے کے چند بول گن گنائے، اس دوران اسٹیج پر نصب اسکرین پر آنجہانی گلوکارہ کی تصویر آویزاں تھی جب کہ حاضرین محفل بھی اس لمحے سے خوب محظوظ ہورہے تھے۔


اس دوران سب سے مسحور کن یا جذباتی لمحہ وہ تھا جب عاطف اسلم نے اسکرین پر لتا کی تصویر کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے گانے کے بول 'زندگی اور کچھ بھی نہیں، تیری میری کہانی ہے' گائے۔



واضح رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والی لیجنڈری گلوکارہ 6 فروری کو علالت کے باعث دارِ فانی سے کوچ کرگئیں تھیں، اُن کے انتقال پر پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قرار دیا تھا۔
Load Next Story